LIVE

’اگست میں ترسیلات زرکا حجم ایک ارب 95 کروڑ ڈالر رہا‘

ویب ڈیسک
September 12, 2017
 

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ماہ اگست میں ترسیلات زر کا حجم ایک ارب 95 کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 2 مہینوں میں 3 ارب 50 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں، سعودی عرب سے 51 کروڑ اور عرب امارات سے 44 کروڑڈالروطن بھیجے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکا سے 26 کروڑ اور برطانیہ سے 24 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔