LIVE

کراچی: خواتین پر حملہ کرنے والا ملزم چاقو نہیں سرجیکل آلہ استعمال کر رہا ہے، پولیس

ویب ڈیسک
October 01, 2017
 

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خواتین کو زخمی کرنے والا ملزم چاقو نہیں بلکہ سرجیکل بلیڈ استعمال کر رہا ہے۔

 ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کا جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزم نفسیاتی مریض لگتا ہے جو چاقو نہیں بلکہ سرجیکل بلیڈ یا اس سے ملتا جلتا کوئی آلہ استعمال کررہا ہے جو بازار میں عام دستیاب ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا کہ ملزم نے گلستان جوہر میں مختلف عمر کی خواتین کو 3 سے 4 کلومیٹر کے علاقے  میں نشانہ بنایا تاہم کوشش کررہے ہیں ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملوں میں گزشتہ پانچ روز کے دوران متاثرہ خواتین کی تعداد 9 ہوگئی۔

کالی شرٹ ، ہیلمٹ ، موٹرسائیکل پر سوار ملزم نسبتاً سنسان علاقے میں اچانک نمودار ہوتا ہے اور راہ چلتی خواتین پر پشت سے وار کرکے فرار ہوجاتا ہے۔