بھارت کے شہر جے پور میں اوم شانتی شرما نامی خاتون نے وزیراعظم نریندر مودی سے شادی کے لیے دھرنا دے دیا۔
ریاست راجھستان کے شہر جے پور میں اوم شانتی نامی خاتون گزشتہ ایک ماہ سے دھرنا دیئے بیٹھی ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ مودی نے خواب میں آکر شادی کرنے کا کہا ہے جس کے بعد سے ان سے شادی کی خواہش مند ہوں۔
اوم شانتی نے خبردار کیا ہے کہ جب تک مودی مجھ سے شادی نہیں کرتے تب تک دھرنے سے نہیں اٹھوں گی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں مودی بے حد پسند ہیں اور انہی سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔
خاتون کا کہنا تھا کہ میرے پاس 50 کروڑ روپے مالیت کی زمین بھی ہے جو نریندر مودی کو شادی کے بعد تحفے میں دوں گی۔