LIVE

بنگلورو میں بارشوں کا 115 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 19 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
October 16, 2017
 

بھارتی شہر بنگلورو میں شدید بارشوں سے 115 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب کہ حادثات میں اب تک 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو میں اب تک ایک ہزار 620 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جس سے بارشوں کا 115 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے جب کہ 2005 میں ایک ہزار 606 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکارڈ توڑ بارش سے کئی علاقے زیرآب آگئے اور مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ کئی علاقے زیر آب آنے سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2 دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔