LIVE

لندن میں ماڈلز کی حجاب پہن کر ملبوسات کی نمائش

ویب ڈیسک
October 22, 2017
 

لندن میں ہونے والے رنگارنگ فیشن شو میں ماڈلز نے حجابی ملبوسات پہن کر مختلف کلکشن کی نمائش کی۔ 

فیشن شو میں سات ممالک کے ڈیزائنرز نے حجابی ملبوسات کے نت نئے ڈیزائن پیش کئے جس میں ماڈلز نے نت نئے حجاب پہن کر کیٹ واک کی۔

فیشن شو میں اومان ، موروکو ، برطانیہ اور انڈونیشیا سمیت سات ممالک کے ڈیزائنرز نے حصہ لیا اور فیشن شو کی خاص بات یہ تھی کہ خواتین کی صحت کے مطابق ان کے لئے حجاب اور ملبوسات کے انتخاب کو پیش کیا گیا۔

شو میں امریکی ماڈل حلیمہ ایڈن نے بھی حجاب پہن کر شرکت کی جنہوں نے دوسری ماڈلز کے ساتھ ایسی کیٹ واک کی کہ حجاب میں رہ کر فیشن انڈسٹری کو نئے ٹرینڈ سکھا دیے۔