انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سیکیورٹی کنسنلٹنٹ ریگ ڈیکاسن سیکیورٹی انتظامات کا جائرہ لینے کے لئے کراچی پہنچ گئے۔
چند روز قبل چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے 4 میچز کراچی میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔
آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکاسن کراچی میں سیکیورٹی صورت حال کا جائرہ لیں گے۔
ریگ ڈیکاسن کل صبح نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کریں گے جہاں سیکیورٹی ادارے انہیں انتظامات کے حوالے سے بریف کریں گے۔
ریگ ڈیکاسن انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کریں گے اور آئی سی سی کو جمع کرائیں گے۔