LIVE

ٹائی ٹینک کے مسافر کی جیب سے ملنے والا خط ایک کروڑ 66 لاکھ روپے میں نیلام

ویب ڈیسک
October 23, 2017
 

خط عکس: بشکریہ نیوز 18

بد قسمت بحری جہاز ٹائی ٹینک کی فرسٹ کلاس میں سفر کرنے والے مسافر کی جیب سے ملنے والا خط ایک کروڑ 66 لاکھ روپے میں نیلام ہو گیا۔

حادثے کا شکار  ہونے والے مسافر نے یہ خط 13 اپریل کو اپنی والدہ کے نام لکها تها جس میں کہا گیا تھا کہ ’اگر سب ٹهیک رہا تو ہم بدھ کی صبح نیویارک پہنچ جائیں گے‘ لیکن بد قسمت جہاز 14 اپریل 1912 کو ڈوب گیا۔

واضح رہےکہ ٹائی ٹینک حادثے میں 1500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔