LIVE

اسٹیٹ بینک نے کارکردگی کی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 17-2016 جاری کردی

جنگ نیوز
November 01, 2017
 

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30جون 2017ء کو ختم ہونے والے سال کے مالی گوشواروں، اور بینک اور اس کے ذیلی اداروں کی کارکردگی کے سالانہ جائزے کی 26 اکتوبر 2017ء کو منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956ء کی دفعہ 40(2) کی تعمیل میں کارکردگی کا سالانہ جائزہ رپورٹ عوام کے ملاحظے کے لیے جاری کر دی گئی ہے اور وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

اس جائزے میں بینک اور اس کے ذیلی اداروں کے مالی گوشوارے، اور ان پر آڈیٹرز کی رپورٹ شامل ہے جب کہ کارکردگی کا سالانہ جائزہ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔