LIVE

سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ غازی خان میں آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار

جیو نیوز
November 17, 2017
 

تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

ڈیرہ غازی خان میں آپریشن رد الفساد کے تحت پاکستان رینجرز پنجاب اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشتگرد پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پولیس پرحملوں میں ملوث ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے چار دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار کیے گئے۔