LIVE

باکسر محمد وسیم کا پاکستان کیلئے مزید فائٹ نہ کرنے کا عندیہ

عتیق الرحمٰن
November 20, 2017
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی: پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم اسپانسر شپ نہ ملنے پر افسردہ ہوگئے اور انہوں نے پاکستان کے لیے مزید فائٹ نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

محمد وسیم نے 8 پروفیشنلز فائٹ کھیلی ہیں اور تمام میں کامیابی حاصل کی ہے، اب وہ ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ کی ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے لاس ویگاس روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ کولمبیا کے باکسرز کے مدمقابل ہوں گے۔

جیونیوز کو دیئے گئے خصوصی ویڈیو پیغام میں باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا ان کی اولین ترجیح پاکستان سے کھیلنا ہے ، وہ نہیں چاہتے کہ وہ کسی دوسرے ملک کی نمائندگی کریں۔

انہوں نے کہا کہ کولمبیا کے باکسر سے اگلی فائٹ پاکستان کے لیے آخری ہوگی، اس مقابلے کے بعد وہ امریکا یا جنوبی کوریا کی شہریت حاصل کرلیں گے۔