LIVE

افغانستان کے شہر جلال آباد میں دھماکا، 8 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
November 23, 2017
 

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے دارالخلافہ میں دھماکے سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں خود کش بمبار نے عوامی احتجاج کے دوران خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ پتہ لگایا جا رہا ہے کہ دھماکا خود کش تھا یا پھر بارودی مواد پہلے سے نصب تھا۔

افغانستان کے خبر رساں ادارے طلوع نیوز کے مطابق دھماکے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب عوام کی بڑی تعداد ضلع خیوا میں امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث احتجاج کر رہے تھے۔