LIVE

اظہر علی کی سنچری کےساتھ کرکٹ میں واپسی

فیضان لاکھانی
December 03, 2017
 

پاکستان کے ٹیسٹ بیٹسمین اظہر علی نے انجری کے بعد قائد اعظم ٹرافی میں شاندار سنچری کے ساتھ کرکٹ میں کم بیک کیا ہے ۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس پر اظہر علی نے ایس این جی پی ایل کی جانب سے کھیلتے ہوئے حبیب بینک کیخلاف 229 گیندوں پر 118 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 12 چوکے شامل تھے۔

اس اننگز کے ساتھ اظہر علی نے فرسٹ کلاس کیرئیر کے دس ہزار رنز بھی مکمل کرلئے۔

یہ اظہر علی کا گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے بعد پہلا میچ تھا، وہ سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل انجری کی وجہ سے دو ماہ کیلئے کرکٹ سے دور ہوگئے تھے۔