LIVE

افغانستان میں طالبان کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 14 اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک
December 14, 2017
 

افغان صوبے ہلمند میں طالبان کے سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 14 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق حیات اللہ حیات نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلمند ایک دور افتادہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں مصروف تھے کہ ان پر حملہ کر دیا گیا۔

گورنر ہلمند نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن سے قبل متعلقہ سیکیورٹی اداروں سے تعاون نہیں کیا۔