LIVE

’پاکستان نے آئی ٹی میں ترکی سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے‘

ویب ڈیسک
January 13, 2018
 

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ٹی کے میدان میں ترکی سمیت بہت سے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ 2013 میں پاکستان میں براڈ بینڈ صرف 3 فیصد تک محدود تھا لیکن اب اس کا دائرہ ملک کے 35 فیصد علاقوں تک پھیل چکا ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ممکن نہیں ہے جب کہ پاکستان نے آئی ٹی کے میدان میں ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں پہلے نمبر پر لے کر جانا ہے۔