LIVE

بلائند کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

فیضان لاکھانی
January 17, 2018
 

پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 156 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف 8 وکٹوں کے نقصان پر489 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کی جانب سے محمد راشد نے 139، کپتان نثار علی نے 99 اور بدر منیر نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 333 رنز بنا سکی۔

پاکستان نے سری لنکا کو 156 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ ہفتے کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہو گا۔

دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلادیش کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔