LIVE

پاکستان کا پی ایس ایل اور ہوم سیریز ملائشیا میں کرانے پر غور

سید یحییٰ حسینی
February 16, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسٹیڈیمز کے لیے طویل مدتی معاہدے کی شرائط رکھنے کے بعد پی سی بی نے مستقبل میں ملائیشیا کے بارے میں غور شروع کردیا۔

ایک ایسے وقت میں جب ’پاکستان سپر لیگ‘ کے تیسرے ایڈیشن کے شروع ہونے میں صرف ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے، چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کہتے ہیں وہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ملائیشیا جا رہے ہیں جہاں وہ کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شارجہ اور دبئی میں پی سی بی ہوم سیریز اور ’پی ایس ایل‘ کے میچ کرواتی ہے، البتہ یو اے ای میں ہم سے وہاں کے اسٹیڈیمز کے لئے طویل مدتی معاہدے کے لئے کہا جا رہا ہے، جو ہمارے لئے ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان اپنی ہوم سیریز اور پوری ’پی ایس ایل ‘ پاکستانی اسٹیڈیمز پر ہوں گی لیکن اب جب یو اےای میں جنوری میں افغانستان اپنی لیگ اور یو اے ای امارات لیگ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تو پی سی بی کے لئے یہ صورت حال تشویش کا باعث ہے۔

نجم سیٹھی کہتے ہیں اگر ملائیشیا میں ہمارے کرکٹ کے معاملات طے ہوگئے تو یو اے ای کے برعکس ہمارے خرچے آدھے رہ جائیں گے۔