LIVE

بچوں کے معروف ڈرامہ سیریل عینک والا جن کا ’زکوٹا‘ انتقال کر گیا

ویب ڈیسک
February 17, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


90 کی دہائی کے بچوں کے پسندیدہ ڈرامے ’عینک والا جن‘ میں زکوٹا کا کردار نبھانے والے معروف اداکار مطلوب الرحمان انتقال کر گئے۔

ٹی وی کے معروف اداکار مطلوب الرحمان عرف منا لاہوری فالج کے باعث شدید علیل اور لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مطلوب الرحمان نے 3 بیٹیوں، 2 بیٹیوں اور بیوہ کو سوگواران چھوڑا ہے۔ ان کی نماز جنازہ کل ظہر کی نماز کے بعد لاہور میں ادا کی جائے گی۔

منا لاہور نے ڈرامہ سیریل عینک والا جن سے شہرت حاصل کی تھی اور اس ڈرامے میں مطلوب الرحمان نے زکوٹا جن کا کردار ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ منا لاہور کئی عرصے سے علیل اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے، انہوں نے کئی بار حکومت سے علاج و معالجے کے اخراجات اٹھانے کی درخواست بھی کی تھی۔