LIVE

نیپرا نے بجلی 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک
February 22, 2018
 

اسلام آباد: نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 3 روپے 24 پیسے کمی کی منظوری دیدی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی جو چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کی زیر صدارت کی گئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے دائر درخواست میں فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ 2 روپے 98 پیسے سستی کرنے کی استدعا کی گئی تھی تاہم چیئرمین نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد بجلی فی یونٹ 3 روپے 24 پیسے سستی کرنے کی منظوری دی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی سستی کرنے کی منظوری کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔