LIVE

لاہور: پرویز مشرف پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم گرفتار، پولیس

ویب ڈیسک
February 24, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


لاہور: پولیس نے سابق صدر پرویز مشرف پر خودکش حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم سلمان ڈار کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور اسے سٹی ڈویژن انویسٹی گیشن ونگ نے گرفتار کیا۔

فوٹو: جیونیوز

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم 9 سال سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، ملزم انتہائی مطلوب ملزمان کی ریڈ بک میں شامل تھا اور اس کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 2008 میں پرویز مشرف پر حملے لیے 3 خودکش گاڑیاں تیار کی تھیں۔