LIVE

عوام بھوکے رہیں اور میٹرو پر پیسے لگا دیئے جائیں تو لوگوں کو کیا ملے گا، عمران خان

ویب ڈیسک
March 17, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام بھوکے پیاسے رہیں اور میٹرو پر پیسے لگا دیئے جائیں تو لوگوں کو کیا ملےگا، وسائل ہونے کے باوجود ملک ترقی سے محروم ہو تو یہ بد نصیبی ہے۔

لاہور میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جو لیڈرشپ عدلیہ سمیت دوسرے اداروں کو مضبوط کرتی ہے وہی اپناملک مضبوط بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک کو تباہ کرنا ہو تو اس کے اداروں پر قبضہ کرلیں وہ تباہ ہوجائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ سیاست اقتدار اورطاقت کےحصول کے لیےکی جاتی ہے جبکہ تحریک عوام کی فلاح اور بھلائی کےلیے چلائی جاتی ہے اور تحریکوں کی کامیابی کا کوئی وقت متعین نہیں ہوتا، قائداعظم کی تحریک کامیاب ہونے میں 40 برس لگ گئے، نئے پاکستان کا مطلب قائداعظم اور اقبال کے خواب کی تعبیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں ہر تحریک کا مذاق اڑایا جاتا ہے، تحریک کے مشکل سفر پر ساتھ دینے والی خواتین کا شکریہ اداکرتاہوں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ اس موقع پر سلومی بخاری کو یاد نہ کیا جائے۔