LIVE

ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف اور مریم کو آج حاضری سے استثنیٰ مل گیا

ویب ڈیسک
April 16, 2018
 

نواز شریف اور مریم نواز موسم کی خرابی کے باعث لاہور سے اسلام آباد نہ آسکے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو آج کے لئے حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔ 

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔ 

ریفرنس میں نامزد ملزمان سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز لاہور میں موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد نہ پہنچ سکے جس پر ان کے وکلا کی جانب سے آج کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

ریفرنس میں نامزد ملزمان مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے وکیل امجد پرویز نیب کے گواہ واجد ضیاء پر جرح جاری رکھے ہوئے ہیں۔