LIVE

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 9 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی کمی

ویب ڈیسک
April 19, 2018
 

حالیہ کمی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر صرف 17 ارب 54 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں، اسٹیٹ بینک

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں مزید 9 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 54 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر میں 5 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 37 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ شیڈول بینکوں کے ذخائر میں بھی 3 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ان کے پاس صرف 6 ارب 16 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔