LIVE

وفاق نے ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیا

اویس یوسف زئی
May 16, 2018
 

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کو مقدمے سے بری کیا تھا: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: وفاق نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2014 کے پی ٹی آئی کے دھرنے کے  کیس میں اس وقت کے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کے کیس میں عمران خان کو بری کیا تھا۔

جیونیوز کےمطابق وفاق نے عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیاہے۔

وفاق نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔

وفاق کی اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ عمران خان کو ایف آئی آر میں خاص کردار کے ساتھ ملزم نامزد کیا گیا، ان کا جرم ثابت کرنے کے لیے شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں۔

سرکار کی اپیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔