LIVE

شہباز شریف کا ہتک عزت کا دعویٰ: عمران خان کے وکیل آج بھی پیش نہ ہوئے

ویب ڈیسک
May 24, 2018
 

اگر آپ نے پیش نہیں ہونا تو پھر کیس کا فیصلہ کر دیتے ہیں، عدالت۔ فوٹو: فائل

شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کے موقع پر عمران خان کے وکیل آج بھی پیش نہ ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت لاہور کی مقامی عدالت میں ہوئی۔

عمران خان کے وکیل بابراعوان آج بھی پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے جونیئر وکیل سے کہا کہ اگر آپ نے پیش نہیں ہونا تو پھر کیس کا فیصلہ کر دیتے ہیں۔

جونیئروکیل بابر اعوان نے اگلی پیشی پر ہر صورت پیش ہونے کی یقین دہانی کروا دی۔

خیال رہے کہ شہباز شریف نے پانامہ لیکس ایشو پر 10 ارب رشوت کی پیشکش کے بیان پر عمران خان کے خلاف ہتک عزت دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔