LIVE

اسپین کے رافیل نڈال نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ویب ڈیسک
June 10, 2018
 

ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے فائنل میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

پیرس میں جاری گرینڈ سلیم ٹینس کے فائنل میں رافیل نڈال نے کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہا۔

ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے فائنل میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ نڈال نے 4-6، 3-6 اور 2-6 سے کامیابی حاصل کی۔

رافیل نڈال نے ریکارڈ گیارہویں مرتبہ فرنچ اوپن کے فائنل میں فتح حاصل کی ہے۔ ویمنز سنگلز کا ٹائٹل رومانیہ کے سیموہیلپ نے جیتا۔