LIVE

پنڈی میں کار سوار کی فائرنگ، وارڈن سمیت 2 افراد قتل

جیو نیوز
June 13, 2018
 

ملزم کی فائرنگ سے ٹریفک وارڈن اور ایک راہ گیر شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا مگر دونوں زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے، پولیس—جیو نیوز اسکرین گریب۔

راول پنڈی میں کار سوار نے معمولی بات پر فائرنگ کرکے ٹریفک وارڈن سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق کمیٹی چوک میں افطار سے چند منٹ پہلے راجہ روئیداد نامی کار سوار ون وے کی خلاف ورزی کرتا سڑک پر آ گیا۔

ڈیوٹی پر موجود وارڈن نے گاڑی روک کر لائسنس طلب کیا جس پر ملزم طیش میں آگیا اور رپیٹر سے اچانک فائر کھول دیا۔

ملزم کی فائرنگ سے ٹریفک وارڈن اور ایک راہ گیر شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا مگر دونوں زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے۔

شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تھانا وارث خان پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔