LIVE

سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں آج عیدالفطر منائی گئی

ویب ڈیسک
June 15, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


ریاض: سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں اور برطانیہ، فرانس، بیلجئیم سمیت یورپ بھر میں آج عید الفطر منائی گئی۔

امریکا میں بھی مسلم کمیونٹی کی اکثریت آج عید منائے گی، جبکہ ترکی میں بھی آج عید ہے۔

جاپان اور انڈونیشیا کے مسلمان بھی آج عید الفطر منا رہے ہیں، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کل پاکستان کے ساتھ عید الفطر منائی جائے گی۔

فرانس اور آسٹریلیا میں اس سال بھی دو عیدیں منائی جائیں گی۔ پیرس کی جامع مسجد نے آج عید منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ فقہ جعفریہ کے تحت عید ہفتہ 16 جون کو ہوگی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید کی ادائیگی

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں صبح نماز عید ادا کی گئی، جس میں 15 لاکھ سے زائد نمازیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔