LIVE

جہاز میں بھیک مانگنے کا واقعہ پاکستان کا نہیں: سول ایوی ایشن اتھارٹی

ویب ڈیسک
June 19, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے طیارے میں بھیک مانگنے کے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا واقعہ پاکستان کے کسی ائیر پورٹ پر پیش نہیں آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک بھکاری کے طیارے میں مسافروں سے بھینک مانگنے کی ویڈیو سامنے آئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

اس ویڈیو سے متعلق کہا جارہا تھا کہ یہ کسی پاکستانی ائیرلائن کی ہے اور یہ واقعہ کراچی ائیرپورٹ پر پیش آیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے روایتی طور پر تصدیق اور تحقیق کیے بغیر ویڈیو شیئر کی جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارے میں بھیک مانگنے کا واقعہ پاکستان کے کسی ائیر پورٹ پر پیش نہیں آیا، میڈیا میں خبر آئی کہ واقعہ کراچی ائیرپورٹ پر پیش آیا جو کہ غلط ہے۔

ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں بھیک مانگنے کا واقعہ قطر ائیرویز کی پرواز میں پیش آیا جہاں دوحہ سے شیراز جانے والی پرواز میں ایرانی مسافر نے بھیک مانگی۔