LIVE

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی کزن الیکشن سے دستبردار

ویب ڈیسک
June 29, 2018
 

پارٹی کو نقصان نہیں پہنچنا چاہتی تھی اس لیے اے این پی کے امیدوار عمر مہمند کے حق میں دستبردار ہوئی ہوں، نور جہاں۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پاکستان میں رہائش پزیر کزن آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہو گئیں۔

شاہ رخ خان کا آبائی تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا سے ہے اور آج بھی ان کے بہت سے رشتے دار پشاور میں مقیم ہیں۔

بالی وڈ سپر اسٹار کے ان ہی رشتہ داروں میں ان کی کزن نور جہاں بھی ہیں جنہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پی کے 77 پشاور سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

لیکن اب نور جہاں نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔

نور جہاں اے این پی کے امیدوار کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہوئیں۔

نور جہاں کا کہنا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد کا تعلق اے این پی سے ہے، کچھ تحفظات تھے جو پارٹی رہنماؤں نے دور کر دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو نقصان نہیں پہنچنا چاہتی تھی اس لیے اے این پی کے امیدوار عمر مہمند کے حق میں دستبردار ہوئی ہوں۔