LIVE

ننھے بچوں کی فیفا ورلڈ کپ فائنل کی دلچسپ نقل

ویب ڈیسک
July 18, 2018
 

تمام بچوں نے کارنر کک سے لے کر پینلٹی گولز تک کی نقل کی اور اس کے بعد جشن بھی ویسا ہی منایا۔ 


ماسکو: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں بچوں کو فٹبال ورلڈ کپ فائنل میچز میں ہونے والے گولز کی ہوبہو نقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

ماسکو کے ایک مقامی گراؤنڈ میں ننھے بچوں کی دو ٹیموں نے فرانس اور کروشیا کی ٹیموں کی جرسی پہن کر فائنل میچ کو دہرایا۔

 انہوں نے میچ میں ہونے والے تمام گولز اس ہی انداز میں کر کے دکھائے جیسے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے کیے تھے۔

تمام بچوں نے کارنر کک سے لے کر پینلٹی گولز تک کی نقل کی اور اس کے بعد جشن بھی ویسا ہی منایا جیسے فائنل میچ میں کھلاڑیوں نے منایا تھا۔

ان ننھے کھلاڑیوں کی فٹبال ورلڈ کپ فائنل کی نقل کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر نہ صرف تیزی سے وائرل ہورہی ہے بلکہ اسے بے حد پسند بھی کیا جارہا ہے۔