LIVE

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما رائے حسن نواز کو تاحیات نااہل قرار دیدیا

قمبر زیدی
July 19, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز کو تاحیات نااہل قرار دےدیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ رائے حسن نواز آپ کے کیس میں تو پہلے ہی واضح تاحیات نااہلی کا فیصلہ دیا گیا ہے، آپ کے خلاف تو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے صادق اور امین نہ ہونے سے متعلق فیصلہ دیا۔

جسٹس عظمت نے کہا کہ رائے حسن نواز پر واضح طور پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے، ہم فیصلے لکھ لکھ کر تھک جاتے ہیں اور وکلاء پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے، ایسا تو نہیں ہوسکتا کہ کوئی کہے میں نے اب توبہ کر لی، توبہ قبول کرنا ہمارا کام نہیں، توبہ تو صرف اللہ ہی قبول کرتا ہے۔