LIVE

نعیم الحق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر

ویب ڈیسک
August 20, 2018
 

نعیم الحق کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کردیا گیا ہے — فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کردیا گیا۔

نعیم الحق کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں افتخار درانی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے میڈیا مقرر کیا گیا ہے۔ نعیم الحق اور افتخار درانی کی شمولیت کے بعد وزیرعظم کی کابینہ میں 15 وزراء، 5 مشیر اور 2 معاونین خصوصی ہوگئے ہیں۔

افتخار درانی اس سے پہلے تحریک انصاف سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انچارج رہے ہیں۔