LIVE

کراچی: کورنگی میں بچی کے اغوا کی کوشش کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

ویب ڈیسک
September 22, 2018
 

پولیس نے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا—۔جیو نیوز اسکرین گریب

کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی اور پولیس نے اغوا کار رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 2 سیکٹر 33 ایف کی رہائشی 10 سالہ دعا اپنے گھر سے سامان لینے کے لیے نکلی تھی کہ ایک رکشہ ڈرائیور نے بچی کو ورغلایا اور زبردستی اسے اپنے رکشہ میں بٹھانے کی کوشش کی جس پر بچی نے شور مچادیا۔

اہل علاقہ کی بروقت آمد پر ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس نے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب زمان ٹاؤن سے بھی پولیس نے ایک کم عمر افغان باشندے کو گرفتار کرلیا، جو ایک 3 سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کررہا تھا۔