LIVE

ایپل کا نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر 30 اکتوبر کو متعارف کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
October 20, 2018
 

ایپل کے نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر 30 اکتوبر کو پیش ہوں گے

مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے رواں ماہ 30 اکتوبر کو نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ 9 ٹو 5 میک کی رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی نے بروک لین نیویارک میں 30 اکتوبر کو ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں ایپل کی چند نئی ڈیوائسز متعارف کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق ایپل نے گزشتہ ماہ آئی فون ایکس ایس، آئی فون ایکس ایس میکس، آئی فون ایکس آر اور ایپل واچ سیریز 4 متعارف کیے تھے جن میں نت نئے فیچرز بھی شامل کیے تھے۔

تاہم اکتوبر میں متعارف ہونے والے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹرز کو بھی پہلے سے زیادہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا جائے گا جس میں اضافی فیچرز بھی دستیاب ہوں گے۔

ممکنہ طور پر اس دفعہ آئی پیڈ کے دو ورژن پیش کیے جائیں جن میں ایک 11 انچ اور ریڈیزائن 12 انچ سے زیادہ متوقع ہیں۔

آئی پیڈز کے دونوں ورژنز  میں فیس آئی ڈی فیچر شامل ہونے کا امکان ہے جب کہ لائٹنگ پورٹ کے بجائے یو ایس بی سی پورٹ مہیا کیا جائے گا۔

نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر میں پہلے سے زیادہ تیز پراسیسر فراہم کیا جائے گا اور نئے آئی فونز کے تمام فیچرز بھی شامل ہوں گے۔