LIVE

بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں سوار خاتون کی ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے کی کوشش

ایاز اکبر یوسف زئی
October 20, 2018
 

خاتون کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو گاڑی اوپر چڑھانے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ فوٹو: جیو نیوز

اسلام آباد میں بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سوار ایک خاتون نے ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے کی کوشش کی اور روکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو دھمکیاں بھی دیں۔

ڈپلومیٹک انکلیو کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسر کی جانب سے تھانہ سیکرٹریٹ میں دائر کرائی گئی درخواست میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر شہلا نامی خاتون نے بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی کے ساتھ اندر جانے کی کوشش کی۔

خاتون کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ فوٹو: جیو نیوز

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈیوٹی آفسر نے خاتون کو اندر جانے کی اجازت نہ دی جس پر خاتون نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ انہیں گاڑی اوپر چڑھانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو دھمکانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔