LIVE

کراچی والے ہوشیار! ٹیکس نہیں بھرا تو آج سوچ سمجھ کر گاڑی سڑک پرنکالیں

ویب ڈیسک
October 22, 2018
 

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ 22 اکتوبر سے ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم شروع کررہا ہے— فوٹو: فائل

کراچی والے ہوشیار ہوجائیں، جن لوگوں نے گاڑیوں کا ٹیکس نہیں بھرا آج سوچ سمجھ کر گاڑی سڑک پر نکالیں، سندھ حکومت نے موٹر وہیکل ٹیکس نہ بھرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ 22 اکتوبر سے ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم شروع کررہا ہے۔

صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ٹیکس نادہندگان گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کیلئے 11 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مکیش کمارچاؤلہ نے احکامات میں کہا کہ چیکنگ مہم کے دوران چنگچی رکشہ، آٹورکشہ، بغیرنمبر پلیٹ کے چلنے والی گاڑیوں، مشکوک نمبر پلیٹ، معیاد پوری کرجانے والی نمبر پلیٹ، پرانی پلیٹ یا قانون شکنی کے مرتکب نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔