LIVE

شاہد خان آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان نے نیا تنازع پیدا کردیا

ویب ڈیسک
November 14, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان نے نیا تنازع پیدا کردیا۔

شاہد آفریدی نے ایک تقریب میں گفتگو کے دوران کہا کہ ' پاکستان سے چار صوبے نہیں سنبھل رہے، کشمیر پاکستان کو نہ دیں، بھارت کو بھی نہ دیں، کشمیر ان کا اپنا رہنے دو، کشمیر کوئی ایشو نہیں ہے دنیا نے اس کو ایشو بنایا ہوا ہے'۔

بعد ازاں شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وضاحت کی کہ 'میرے بیان کی بھارتی میڈیا نے غلط تشریح کی، میں اپنے وطن سے بہت محبت کرتا ہوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، انسانیت سب سے بالاتر ہونی چاہیے اور انہیں ان کے حقوق ملنے چاہئیں'۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میڈیا پر دکھایا جانے والا ویڈیو کلپ ادھورا اور سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے کیوں کہ اس سے قبل میں میں نے جو کچھ کہا وہ اس میں موجود نہیں۔

اسٹار کرکٹر نے کہا کہ 'کشمیر ایک غیر حل شدہ تنازع ہے اور وہاں بھارت کا جابرانہ قبضہ ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیے'۔

آفریدی نے کہا کہ 'میں اور ہر پاکستانی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتے ہیں، کشمیر پاکستان کا ہے'۔