LIVE

مہاتیر محمد یومِ پاکستان کے مہمانِ خصوصی ہونگے، پاکستان نے باضابطہ دعوت دیدی

ویب ڈیسک
November 29, 2018
 

 وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا کے نتائج سے مطمئن ہیں: نفیس ذکریا_ فائل فوٹو 

اسلام آباد: پاکستان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو دورۂ پاکستان کی باضابطہ دعوت دے دی۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم سے پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے ملاقات کی اور مہاتیر محمد کو دورے کی دعوت دی۔

نفیس ذکریا نے کہا ہےکہ ملائیشیا کے وزیراعظم 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا کے نتائج سے مطمئن ہیں، پاکستانی ہنرمند افرادی قوت کی ملائیشیا بھیجنے کا جائزہ لیا جائے، ملائیشین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔