LIVE

ای سی سی نے افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک
November 30, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو  40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری دی جس کی مالیت ایک ارب 73 کروڑ روپے ہے۔

ای سی سی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے پی پی اے ایف کو امداد جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔

ای سی سی کی منظوری کے بعد بی آئی ایس پی کے 3 لاکھ 20 ہزار کارڈ ہولڈرز کے لیے 82.6 ملین ڈالر جاری کیے جائیں گے۔