LIVE

پاکستان میں سزا کاٹنے والا بھارتی جاسوس حامد انصاری بھارتی حکام کے حوالے

ویب ڈیسک
December 18, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


لاہور: پاکستان نے سزا پوری کرنے والے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی جاسوس نہال انصاری کو مردان جیل سے رہائی کے بعد  واہگہ بارڈر پہنچایا گیا جہاں اسے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ حامد نہال انصاری کابل کے راستے 2012 میں غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا اور وہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا جسے سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا۔

دفترخارجہ کے مطابق حامد نہال انصاری کو بغیر دستاویزات اور جاسوسی کے الزامات پر سزا ہوئی تھی اور وہ مردان جیل میں قید کاٹ رہا تھا جہاں اس کی 3 سال کی سزا 16 دسمبر کو مکمل ہوئی۔