LIVE

توقع ہے نئے افغان سفیر کی خدمات تعلقات بہتر بنانے میں مددگار ہوں گی، آرمی چیف

ویب ڈیسک
January 11, 2019
 

آرمی چیف نے پاکستان میں نئے افغان سفیر کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، آئی ایس پی آر  — فوٹو: آئی ایس پی آر 

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات افغانستان کے نئے سفیر شکراللہ عاطف نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے نئے افغان سفیر شکراللہ عاطف نے جنرل ہیڈکوارٹر(جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پاکستان میں نئے افغان سفیر کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے توقع ظاہر کی کہ نئے سفیر کی خدمات دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔