LIVE

ای سی ایل میں ہونے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی بیرون ملک چلے گئے

ویب ڈیسک
January 12, 2019
 

تحریک انصاف کے رہنما کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔ فوٹو: فائل

نیب کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود بیرون ملک چلے گئے۔

تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی پر کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ہیں جب کہ نیب کی سفارش پر لیاقت جتوئی کا نام ای سی ایل میں بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت جتوئی نے ایک دن قبل ون ٹائم پرمیشن کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی، درخواست اسی دن منظور کر لی گئی اور لیاقت جتوئی اسی روز ملک سے باہر چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی کی عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آنے کی یقین دہانی وزارت داخلہ نے منظور کر لی۔

لیاقت جتوئی نے 4 فروری تک کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت مانگی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے ون ٹائم پرمیشن کی درخواست منظور کرنے کے لیے نیب کو اعتماد میں نہیں لیا۔

نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب نے لیاقت جتوئی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔