LIVE

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ سے زائد ڈالر کا اضافہ

ویب ڈیسک
February 28, 2019
 

مرکزی بینک کے ذخائر میں کمی اور شیڈول بینکوں کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 51 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 62 لاکھ ڈالر کم ہو کر 8 ارب 3 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں جب کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر2.7 کروڑ ڈالر اضافے سے 6 ارب 77 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔