LIVE

پروین رحمان قتل کی تحقیقات، نئی جے آئی ٹی نے شہریوں سے مدد طلب کرلی

طلحہ ہاشمی
March 22, 2019
 

پروین رحمان کو مارچ 2013 میں پیرآباد تھانے کی حدود میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا— فوٹو: فائل

ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان کے قتل کی تحقیقات کیلئے قائم نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے شہریوں سے مدد طلب کرلی ہے۔

اعلامیے میں جے آئی ٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پروین رحمان کو جس مقام پر قتل کیا گیا وہ بہت مصروف مقام ہے، کسی بھی شہری کے پاس کوئی معلومات یا ثبوت ہوں تو رابطہ کریں۔ ایسے شخص کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق اگر کسی شخص کے پاس کوئی معلومات ہوں تو وہ fia.ctw.gov.pkgmail یا ٹیلے فون نمبر 051-9261590 پر رابطہ کرسکتا ہے،

اعلامیے کے مطابق ملاقات کے خواہشمند دفتر برائے ڈائریکٹوریٹ انسداد دہشتگردی ونگ، ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آسکتے ہیں یا پھر کراچی میں انسداد دہشتگردی ونگ کے دفتر رابطہ کرسکتے ہیں۔

پروین رحمان کو مارچ 2013 میں پیرآباد تھانے کی حدود میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔