پاکستان
Time 24 فروری ، 2018

سماجی کارکن پروین رحمان قتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی قائم

ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ اور سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔

سماجی کارکن پروین رحمان کو 2013 میں قتل کیا گیا تھا اور اب ان کے قتل کے 5 سال بعد تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔

جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کی سفارش پر بنائی گئی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 8 رکنی جے آئی ٹی ایس ایس پی ویسٹ کی سربراہی میں بنائی گئی جس میں حساس اداروں، رینجرز اور ایف آئی اے کے افسران بھی شامل ہیں۔

جےآئی ٹی پروین رحمان قتل کیس کی دوبارہ تحقیقات 15 روز میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

تحقیقات میں ضائع کیے گئے ثبوت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ جے آئی ٹی پروین رحمان قتل میں معطل پولیس اہلکاروں سے بھی تفتیش کریگی۔

پروین رحمان کو مارچ 2013میں پیرآباد تھانے کی حدود میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے گزشتہ برس اکتوبر میں اس واقعے کے مرکزی ملزم امجد حسین کو گرفتار کیا تھا جبکہ حکام نے عمران سواتی اور رحیم سواتی کو بھی اس واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :