LIVE

کیا مہوش حیات تمغہ امتیاز کی حقدار ہیں؟ سوشل میڈیا پر بحث

ویب ڈیسک
March 26, 2019
 

اداکارہ مہوش حیات کو 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا—. فوٹو انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی فلم انڈسٹری میں 'نمایاں کارکردگی' پر 'تمغہ امتیاز' سے نوازا گیا جس پر انہیں کافی سراہا گیا جب کہ مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔

مہوش حیات نے یوم پاکستان کی تقریب میں ایوان صدر میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اہل خانہ سمیت دوستوں، نامور شخصیات اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے اداکارہ بننے کے سفر کو سب سے شیئر کیا۔


اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے جذبات کا برملا اظہار کیا اور بتایا کہ ان کے بچپن کا خواب پورا ہوگیا ہے۔

لیکن جب سے حکومت پاکستان کی جانب سے اداکارہ کے لیے 'تمغہ امتیاز' کے اعزاز  کا اعلان ہوا تب سے مداحوں کے درمیان ایک نئی بحث چھڑ گئی جس کا سلسلہ اب تک تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔














درانی نامی ٹوئٹر صارف تنقید کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ (اداکارہ) کو میڈل  دینے سے میڈل نے اپنی اہمیت کھو دی ہے، آپ نے بالکل بھی کچھ نہیں کیا کہ آپ اس سب کی حقدار ہوتیں۔

وقاص مغل نامی صارف لکھتے ہیں کہ آپ نے کونسی انسانی خدمات سرانجام دی ہیں؟ کونسا ایسا معرکہ سر کیا کہ قوم کو آپ کی وجہ سے فوائد حاصل ہوئے ہوں۔















جب کہ دیگر مداحوں نے ان کی اداکاری کو خوب سراہا اور انہیں فخر پاکستان قرار دیا۔

تنقید کرنے والوں نے تبصرے کرتے ہوئے مزید لکھا کہ 'تمغہ امتیاز' کا مقام بہت بڑا ہے جس کے لیے لازوال خدمات انجام دینی پڑتی ہیں، اداکارہ نے کا مختصر فلمی کیرئیر ہے، اس لیے تمغہ امتیاز کے اصل حقدار اسکوارڈن لیڈر حسن صدیقی تھے۔

 تمغہ امتیاز کسے ملتا ہے؟

ایسے میں یہاں بتاتے چلیں کہ تمغہ امتیاز کے اعزاز سے کن شخصیات کو نوازا جاتا ہے۔

تمغہ امتیاز حکومت پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا چوتھا بڑا سول اعزاز ہے جو افواج پاکستان کے سپہ سالار یا پھر ایسے فرد کو دیا جاتا ہے جس نے ملک کے لیے لازوال خدمات انجام دی ہوں یا جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی رونما ہوئی ہو۔