LIVE

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کر دیا

ویب ڈیسک
March 29, 2019
 

پائیدار شرح نمو کے لیے مزید پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے: اعلایہ اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود میں اضافہ کر دیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پالیسی ریٹ میں 50 بیسسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد شرح سود 10.25 سے بڑھ کر 10.75 فیصد ہو گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق پائیدار شرح نمو کے لیے مزید پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، مالیاتی خسارے کی سطح بلند ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے کے باوجود بلند ہے۔