LIVE

کراچی جرائم میں کمی سے ورلڈ کرائم انڈیکس میں 6 سے 70 ویں نمبر پر آگیا

ویب ڈیسک
April 22, 2019
 

فائل فوٹو

راولپنڈی: کراچی میں امن وامان کی بحالی سے شہر ورلڈ کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر سے 70 ویں نمبر پر آگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تفصیلات شیئر کی اور کہا کہ 2014 میں کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر چھٹے نمبر پر تھا اور آج کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر 70ویں نمبر پر ہے۔


ترجمان پاک فوج نے شہر میں امن و امان کی بحالی کے لیے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن و امان کاسہرا انتظامیہ، سندھ رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے سر ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے قیام میں کراچی کے شہریوں کا بھی کردار ہے۔