LIVE

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے خاتون اور نوجوان لڑکا شہید

ویب ڈیسک
May 05, 2019
 

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی بھی ہوئی: آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی سے خاتون اور ایک نوجوان لڑکا شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی فوج نے تتہ پانی اور کوٹ کوٹیرا سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون اور 12سال کا لڑکا شہید ہوئے جن کی شناخت 45 سا ل کی نسرین بی بی اور محمد زاہد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے سونیہ نامی خاتون شدید زخمی بھی ہوئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا تاہم بھارتی فوج کی جانب سے اشتعال انگیزی کا سلسلسہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔