LIVE

دنیا بھر میں سب سے طویل اور چھوٹا روزہ کن ممالک میں ہے؟

ویب ڈیسک
May 09, 2019
 

فائل فوٹو

دنیا بھر میں سب سے طویل روزہ روس کے شہر مورمانسک میں 20 گھنٹے 45 منٹ جب کہ روزے کا سب سے کم دورانیہ ارجنٹینا میں 11 گھنٹے ہے۔

اس کے علاوہ آئس لینڈ،گرین لینڈ، سوئیڈن اور الاسکا میں روزے کا دورانیہ 19 گھنٹے سے زائد ہے جب کہ برطانیہ، جرمنی اور فرانس میں روزے کا دورانیہ 17 گھنٹے ہے۔

پاکستان، ایران، افغانستان اور ترکی کے مسلمان 15 گھنٹے سے زائد دورانیہ کا روزہ رکھ رہے ہیں جب کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں روزہ 14 گھنٹے طویل ہے۔